داتا دربار کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں برآمد، موت کی وجہ کیا بنی؟

لاہور( آئی این پی)داتا دربار کے قریب سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق داتا دربار گیٹ نمبر 1 کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔دونوں افراد سردی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 40 50 کے لگ بھگ جن کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close