پاکستان میں پھر زلزلہ، شدت کتنی تھی؟

سوات (پی این آئی) پاکستان میں پھر زلزلہ ۔۔ مینگورہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی زیرزمین گہرائی 114کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں