شاداب خان نے قومی ٹیم کے سپنرز کی انجریز کی وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمارے سپنرز کرکٹ کی مصروفیات زیادہ بڑھنے کے سبب انجریز کا شکار ہو رہے ہیں، میں جنوری میں فٹ ہو جاؤں گا۔

قومی آل راؤنڈ شاداب خان کا کہنا تھا کہ ایک میچ ہارنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمارے لوگ کسی بھی معاملے پر بہت جلد رائے دینا شروع کر دیتے ہیں، شاہین عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں، انہیں روانی میں آنے میں کچھ وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سارے کھلاڑی میرے دوستوں میں شامل ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو چیلنج دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close