پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کر دیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں، جس سے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ایسے لنکس عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں، وہ ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کے حوالے سے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں