جنوبی کوریا جانیوالے پاکستانیوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی

سیئول (پی این آئی) جنوبی کوریا کی طرف سے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزہ کی شرائط میں تبدیلی کی گئی ہے۔

نئی شرائط میں وزٹ ویزہ حاصل کرنے والے شخص کا خود آ کر درخواست جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ، ذاتی طور پر پُر کیا گیا درخواست فارم اور ایک حالیہ رنگین پاسپورٹ سائز تصویر مہیا کرنی ہو گی۔ مختصر مدت کے لیے ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کو جنوبی کوریا جانے کے مقصد سے متعلق دستاویز جمع کرانی ہو گی کہ آیا وہ فیملی سے ملنے جانا چاہتا ہے، کسی میٹنگ، کانفرنس یاکسی اور سبب سے جوجنوبی کوریا کا سفر کرنا چاہتا ہے۔جنوبی کوریا کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس پر بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ 90دن کے ویزہ کی فیس 12ہزار روپے اور اس سے زائد مدت کے ویزے کے لیے 18ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ ویزہ کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں یہ فیس ناقابل واپسی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں