30 سے زائد دیہات کو بجلی کی فراہمی میں تعطل، گرڈ سٹیشن کے گھیرائو کی دھمکی دیدی گئی

بنوں(آئی این پی) اقوام میتا خیل ، بائست خیل اور فتح خیل کے تیس سے زائد دیہات کے مشرا ن نے علاقہ کو بجلی متواتر اورعدم ترسیل کے خلاف پولیو سے بائیکاٹ، گریڈ سٹیشن کے گھیرائو کی دھمکی دیدی بجلی کے صورت حال کو ٹھیک نہ کرنے کے خلاف اتوار کے روز سے میریان روڈ پر احتجاجی کیمپ اور دھرنے کا اعلان کر دیا اتوار کے روز ختمی فیصلہ کیا جائے گا کہ گریڈ کا گھیراو کرتے ہیں یا پولیو کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں

تفصیلات کے مطابق اقوام بائست خیل ، میتا خیل اور فتح خیل کے تیس سے زائد دیہات کے مشران کو نمائندہ احتجاجی اجلاس میتا خیل میں سابقہ تحصیل ناظم چیئرمین ملک نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے میں علاقہ میں بجلی کی ناگفتہ بہہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ، ایوب خان ایڈوکیٹ، ملک سرور خان ، ملک دل باز خا ن، ملک سرفراز خان ، رفعت اللہ قریشی اور منیب راحیل نے کہا کہ علاقہ میں بجلی عرصہ سے نا پید ہے اور جو بجلی آرہی تھی وہ بھی چند ہفتوں سے ختم کر دی گئی ہے بجلی ہمارا قانونی حق ہے لیکن کچھ لوگوں نے ہمارے لائن کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہے قوم مزید کسی کو کنڈے کی مد میں اج سے پیسے نہ دیں مقررین نے کہا کہ ہم کسی سیکشن وغیرہ کو نہیں مانتے جتنی بجلی ہے ایک ساتھ دی جائے انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار تک ہم ڈیڈ لائن دیتے ہیں اتوار کو تمام اقوام کے تما م دیہات سے لوگ جمع ہوں گے اور میریان روڈ پر جگہ کا انتخاب کرکے احتجاجی دھرنا اور کیمپ لگایا جائے جس میں فیصلہ کیا جائے جس میں تمام اقوام پولیو سے مکمل بائیکاٹ یا پھر گریڈ سٹیشن کے گھیراو کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے جس سے حالات خراب ہونے کی صورت میں ذمہ داری انتظامیہ اور واپڈا حکام پر ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close