سینئر پی ٹی آئی رہنما کو مزید تین مقدمات میںگرفتار کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی) پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلیم عادل شیخ کو مزید 3 مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

حلیم عادل شیخ کو تھانہ فیروز آباد میں 2022 کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ تھانہ ملیر سٹی اور نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں تھانوں کے تفتیشی افسران کو جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں