چیئرمین پی ٹی آئی میں لطیف کھوسہ کی شمولیت کا خیر مقدم، مبارکباد بھی دی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصافکیچیئرمین بیرسٹر گوہر نیممتاز ماہر قانون اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے،اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لطیف کھوسہ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خیرمقدم کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد بھی پیش کرتا ہوں،پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ سردار لطیف خان کھوسہ ملکی سیاست اور شعبہ قانون کا بڑا نام ہیں، ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کو غیر معمولی تقویت میسر آئے گی،

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سردار لطیف خان کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے بقا و استحکام کی جاری تحریک مضبوط ہوگی،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ سردار لطیف خان کھوسہ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں، ان کے فیصلے کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے اور باہم مل کر پاکستان کو دستور و جمہوریت کی راہ پر ڈالنے کی جدوجہد منزل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close