ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے، شہباز شریف کا دعویٰ

لاہور (آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزائوں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی، مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے،

شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو پارٹی رہنمائوں سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، جاوید علی شاہ، عائشہ ارشد لودھی ،نوید اسلم لودھی ، شیخ فیاض، عابد رضا کوٹلہ سید مبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین، چوہدری محمود عالم، چوہدری ارشد اور منور کھیتران نے پارٹی صدر سے ملاقات کی،اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے، ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، رہنماں نے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی،شہباز شریف نے نیک تمنائوں کے اظہار پر رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزائوں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی،انہوں نے کہا کہ مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے،سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ 8فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں، ملاقات میں رہنمائوں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں