شیر افضل مروت کو ایک ماہ کیلئے نظر بندکر دیا گیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو 1 ماہ کیلئے 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا، انہیں دوپہر لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرکے باہر نکلے تو جی پی او چوک میں پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لینے کے بعد تھانہ مزنگ منتقل کیا گیا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے 16 ایم پی او کے تحت ان کی ایک ماہ کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کئے اور انہیں تھانہ مزنگ سے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں