عدالت نے سائفر کیس کی کارروائی سے متعلق بڑی پابندیاں لگا دیں

راولپنڈی(پی این آئی) آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے حکم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر سائفر کیس کی کوئی کارروائی نشر نہیں ہوگی۔ عدالت نے پیمرا اور پی ٹی اے کو ان ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ عدالت کا کہنا ہےکہ کوئی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی دی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو۔ عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنےکی پراسیکیوشن کی درخواست بھی منظور کرلی۔ خصوصی عدالت کے حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی عدالت میں مشروط موجود ہوگی، شرط ہوگی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے، ٹرائل کی کارروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں