بالآخر محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) بالآخر محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی۔۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک پر سے مغربی ہواؤں کا سسٹم بیشتر علاقوں میں اثرانداز ہو گا جس سے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی بتایا ہے کہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close