اسلام آباد(پی این آئی )سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6جب کہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے عمران خان کی6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں، عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے موقف اپنایا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی جائے وقوعہ پہ موجود نہ ہونے کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی عدالت سے درخواست ضمانت منظور کی گزارش ہے اور عدالت پیش کیا جائے۔
جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ جہاں آپ ہوں وہاں عدالت پیش ہوجاتی ہے، یہ روایت آپ نے ڈالی ہے، رپورٹ منگوا لیتے ہیں، اگلی تاریخ تک طے کرتا ہوں سماعت کہاں ہوگی۔
عدالت نے سابق چئیر مین پی ٹی آئی کی 19 دسمبرجب کہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں دو جنوری تک توسیع کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں