باجوڑ(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو باجوڑ پولیس نے قبائلی ضلع باجوڑ میں ورکرز کنونشن کے بعد گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف 7 دسمبر کو وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے انور زیب کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ قبل ازیں آج باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کرنے کے اعلان کے جواب میں انور زیب خان سے تعلق رکھنے والے حجرے کو سیل کر دیا۔اس سے قبل 22 نومبر کو ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی،
جس میں وہ ایک عوامی اجتماع میں اس وقت کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں