سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے متوفی ملازمین کے بچوں کے لیے مختص کوٹہ ختم کر دیا۔

نگران حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ متوفی ملازمین کو ملازمت دینے کی بجائے زرتلافی کی پیشکش کی جائے گی۔ اس حوالے سے پنجاب کے محکمہ خزانہ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قبل ازیں دوران سروس مرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دی جاتی تھی، یہ قانون پنجاب سول سروسز رولز کے سیکشن 17اے کے تحت ختم کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دوران سروس مرنے والے ملازم کے بچوں کو دی جانے والی امدادی رقم مختلف مقدار میں ہو گی۔ گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کے بچوں کو 50لاکھ روپے اور گریڈ پانچ سے 10تک کے ملازمین ک بچوں کو 75لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اسی طرح گریڈ 11سے 15تک کے دوران سروس مرنے والے ملازمین کے بچوں کو ایک کروڑ روپے جبکہ گریڈ 16اور17کے ملازمین کے بچوں کو ڈیڑھ کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔گریڈ 18سے 22تک کے ملازمین کی فیملی کو سب سے زیادہ 2کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں