پرویز خٹک کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی

صوابی (پی این آئی) اے این پی کے رہنما ملک یوسف نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

یوسف خان نے چیئرمین پی ٹی آئی پی (پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین) پرویز خٹک سے ملاقات کی اور شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، اس موقع پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی کو رجسٹر کروا لیا ہے، جلد ہی پارٹی کا منشور بھی عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شامل ہو رہےہیں، نوشہرہ کی 7 نشستیں جیت کر دکھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں