کراچی (پی این آئی)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 2572 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالرز کم ہو کر 2004 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں