پاک فوج کا اہم آپریشن، کتنے دہشتگرد جہنم واصل کر دیے؟

راولپنڈی (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے،

ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close