وانا بازار میں ٹریفک قوانین کا نفاذ، ٹریفک پولیس ناکام ہو گئی

ضلع لوئر(آئی این پی )ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا بازار میں ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کو لاگو کرانے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ رشوت خوری کی وجہ سے مقامی ٹرانسپورٹر ٹریفک پولیس کے احکامات ماننے سے روگردانی کرنے کے درپے ہیں وانا بازار میں ٹریفک کا جام ہونا روز کی معمول بن چکی ہے روز روز ٹریفک جام ہونے سے وانا بازار میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وانا بازار کے میں روڈ پر ایک درجن سے زائد غیرقانونی اسٹینڈ بنے سے دکانداروں سمیت عوام کا جینا محال بن گئی ہے بدقسمتی سے غیرقانونی اسٹینڈوں کے مالکان اور ڈرائیور حضرات سے پولیس والے بھاری رشوت لیتا ہیں جس کی وجہ سے بازار کے مین روڈ پر گزرنا پل سراط کے مترادف ہے

عوامی حلقوں نے ڈی سی اور ڈی پی او سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ ٹریفک قوانین کو پامالی سے بچاکر تمام غیرقانونی اسٹینڈوں کو ختم کیے جائیں اور پولیس کو ہدایت جاری کریں کہ غیرقانونی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کے مطابق حل کرائے ورنہ پولیس کے خلاف اواز اٹھائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close