دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،میاں بیوی زخمی

شیخوپورہ(آئی این پی)شیخوپورہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق شور کوٹ سٹاپ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں صفدر آباد کا رہائشی راشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 28 سالہ جاوید اور اس کی بیوی 25 سالہ آمنہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close