پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن احتیاط سے کروانے کا مشورہ

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈ ویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو انٹراپارٹی الیکشن احتیاط سے کروانے چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن پتا نہیں پی ٹی آئی کے کس آئین کے تحت ہو رہا ہے، پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن میں تمام ٹیکنیکل چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔

سربراہ پلڈاٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا فنانس ونگ بہت مضبوط ہوا ہے۔احمد بلال محبوب نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کی فہرست وقت پر آگئی ہے، روشن امکانات ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں