کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران بطور عبوری چیئرمین نامزدگی پر بیرسٹر گوہر علی خان کو مبارکباد پیش کی گئی۔

انٹراپارٹی انتخابات اور جماعتی امور کی انجام دہی کیلیے بیرسٹر گوہر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس نے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی کو تقسیم و انتشار کا تاثر قائم کرنے کی کاوشوں پر کاری ضرب قرار دیا۔ کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کے موروثی سیاست کے خاتمے کے ویژن کی تائید و توثیق ہوئی ہے۔کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ بانی چیئرمین کے اہلِ خانہ کو بیجا سیاست میں گھسیٹنے کا سازشی بیانیہ اپنی موت مرچکا۔ محنتی، وفا شعار کارکن کی نامزدگی بانی چیئرمین کے ویژن کی عملی نظیر ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے نیاز اللہ نیازی کی بطور چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف تعیناتی پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں