اداکارہ ہاجرہ خان نے عمران خان کیساتھ تعلقات سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (پی این آئی) اداکارہ ہاجرہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دوسروں کو لیکچر دیتے ہیں اور خود کہاں پہنچ گئے، عمران خان کے اردگرد بھی ان کے جیسے ہی لوگ تھے۔

سوشل میڈیا شو ٹاک شاک میں میزبان اعزاز سید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ان کے تعلقات رضامندی سے تھے, میں نے اپنی کتاب لکھنے کے بعد اس کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھجوائی تھی جس کے بعد میرے سارے اکاؤنٹ ہیک ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں