لاپتہ افراد کیس، عدالت نے نگران وزیراعظم اور نگران وزیر داخلہ کو گھر بھیجنے کی وارننگ دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو نگراں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔۔۔۔۔ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی آج صبح سماعت ہوئی جس میں عدالتی طلبی پر نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیرون ملک دورے کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے وزیر داخلہ سے کہا کہ پھر آپ کو اور وزیراعظم کو گھر جانا پڑے گا۔۔۔۔

عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر داخلہ یہاں موجود تمام فیملیز سے دو دن میں ملیں، باقی فیملیز سے بلوچستان میں جا کر ملیں اور یہ مسئلہ حل کریں۔۔۔۔ فاضل عدالت نے وزیر داخلہ سے کہا کہ آپ سیکریٹری دفاع کو ہدایات جاری کریں کہ اپنے ماتحت اداروں کو بلا کر ان سے پوچھیں۔ بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد اپنے آپ کو مستثنیٰ نہیں کر سکتے۔۔۔۔عدالت نے بلوچ طلبہ جبری گمشدگی کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔۔۔۔م

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close