لاہور (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کے لیے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر پریما ملک کے ہیڈ آفس اور پلانٹ پر چھاپہ مارے گی جب کہ تمام سیلز ریکارڈز اور اکائونٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔پریما ملک کا ہیڈ آفس لاہور اور پلانٹ قصور میں واقع ہے،
ایف بی آر حکام کے مطابق اکائونٹس کی جانچ پڑتال کے بعد اور ضرورت پڑنے پر کمپنی کو سیل بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لئے نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔اس کے علاوہ مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں