شہریوں نے مہران ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے کیسے بچایا؟

جامشورو(آئی این پی) شہریوں نے کراچی آنے والے مہران ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بروقت بچا لیا، نامعلوم افراد ریلوے ٹریک سے فش پلیٹس کھول کر لے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے کراچی آنے والی مہران ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، نامعلوم افراد ریلوے ٹریک کی فش پلیٹس کھول کر لے گئے تھے، جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک کا ایک حصہ الگ ہو گیا تھا۔قریبی مکینوں نے فوری طور پر ریلوے ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین کو روک لیا،

بعد ازاں واقعے کی اطلاع ریلوے انتظامیہ کو دی گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کے مرمتی کام کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی فش پلیٹیں نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے تھے، فش پلیٹیں نئی لگا دی گئی ہیں اور ٹرینوں کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں