کراچی، ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی، ٹرینی ڈی ایس پی کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے اورنگی میں ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ٹرینی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)عمیر طارق کی مزید وارداتیں سامنے آگئیں۔عمیر طارق پر جعلی چھاپوں میں گلشن اقبال، گلزار ہجری اور ڈیفنس میں لوٹ مار کے الزامات ہیں، متاثرہ شہری منصور شیخ کے مطابق عمیر طارق نے 15 سے زائد اہلکاروں کے ساتھ پہلے گلشن اقبال میں اس کے بھانجے کے گھر پر چھاپا مارا، پھر گلزار ہجری میں اس کے گھر چھاپا مارا اور ڈیڑھ لاکھ روپے، پرائز بانڈ، گھڑیاں، پستول اور موبائل فون ساتھ لے گئے، اس کے ساتھ ہی ہمیں اٹھا کر تھانے لے گئے اور مزید رقم طلب کی، ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا۔

ڈیفنس میں ایک پان والے نے بھی ڈی ایس پی پر پونے دو لاکھ روپے کا سامان چھیننے کا الزام لگا دیا۔اورنگی میں ڈکیتی کے الزام میں عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں عمیر طارق کے وکیل نے مقف اپنایا کہ ڈی ایس پی زیرِ تربیت ہے، یہ کسی آپریشن میں جا ہی نہیں سکتا، نئے آنے والے ڈی ایس پی کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا، ایس ایس پی عمران قریشی پر ماضی میں بھی ایسے الزامات لگتے رہے ہیں۔واقعے پر متعلقہ ایس ایس پی ساتھ عمران قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اورنگی واقعے پر ایف آئی آر کے مطابق دو کروڑ روپے نقد اور 70 سے 80 تولے سونا لوٹا گیا، بعد میں ایک کروڑ 30 لاکھ اور 50 تولے سونا واپس کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں