شیر افضل مروت نے کس کیخلاف الیکشن لڑنے کی خواہش کر دی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے ن لیگ کے قائد نوازشریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

شیر افضل مروت کو آج ہی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے۔شیر افضل مروت نے اردو پوائنٹ کے اینکر بلال عباسی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم کسی سے ٹکر نہیں لے رہے لیکن ان زندگی اور نقصان کی پرواہ نہیں رہی۔عمران خان کا مجھ پر اعتماد ہے جو انہوں نے پارٹی میں عہدہ دیا۔عمران خان نے میری کوششوں کو سراہا ہے جس پر مشکور ہوں۔وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ پارٹی میں جو حق پر ڈٹے رہیں گے وہی آگے جائیں گے۔عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ شاید آپ کو پورے ملک میں انتخابی مہم چلانا پڑے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے کوئی ایسا حلقہ چنو کہ تمہیں وہاں وقت نہ دینا پڑے۔اگر عمران خان نے مناسب سمجھا تو میری خواہش ہے کہ نوازشریف کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لوں۔عمران خان بہت بڑے لیڈر ہیں اور ان کا سپاہی نوازشریف کو شکست دے گا تو بہت اچھا ہوگا۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ہمارے ورکرز میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں اس لیے پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے کیونکہ پولیس کی نفری اتنی بڑی تعداد میں آئے لوگوں کو تو نہیں گرفتار کر سکتی۔ہم اپنے کنونشن حجرے میں کر رہے ہیں۔ہم وہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔پی ٹی آئی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے۔

شیر افضل مروت نے خاور مانیکا کے الزامات سے متعلق کہا کہ خاور مانیکا سے الزامات لگوائے گئے،انہوں نے تین ماہ قبل بھی انٹرویو دیا جس میں بالکل مختلف بیانات دئیے تھے۔خاور مانیکا سے انتہائی لغو اور بےبنیاد زبان استعمال کروائی گئی۔سیاسی مفادات کے لیے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔عمران خان کے نکاح کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔عمران خان کی زندگی کا کوئی ایسا پہلو نہیں جس کو متنازع نہ بنایا گیا اور یہ سب ن لیگ کا ڈیزائن کردہ ہے۔ جتنے بھی کیسز ہیں ان میں ن لیگ کے ہی پراسیکیوٹر ہیں۔ خاور مانیکا کے الزامات پر عمران خان رنج اور غصے کے عالم میں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close