عام انتخابات کا التواء، نگران وزیر داخلہ نے صورتحال کی وضاحت کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری توسیع کی خواہش نہیں ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کرائے، منتخب حکومت ملک چلائے۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ چمن کے معاملے پر چیمبر میں بات چیت کی گئی، ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ بات چیت سے حل ہو، آزادی پاکستان کے وقت صرف ایک جگہ تقسیم نہیں آئی۔

سرفراز بگٹی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی کونے چلے جائیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے کاغذات دیکھے جاتے ہیں، ہم تجارت کو روک نہیں رہے بلکہ معاونت کریں گے۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جو مرضی آئے جہاں مرضی کاروبار کرے اور چلا جائے، ایسا طریقہ کار بنائیں گے جس سے ریاست کا کم نقصان ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں