فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہن کر ویرات کوہلی سے ملنے گرائونڈ میں داخل ہونیوالا شخص کس ملک کا شہری نکلا؟

احمد آباد(پی این آئی)ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران فلسطین کی حمایت والی شرٹ پہنے شخص گراونڈ میں آکر ویرات کوہلی سے ملا تو اسے گرفتار کر کے گراؤنڈ سے باہر لے جا یا گیا۔

حکام کی جانب سے جب اس سے گراؤنڈ میں داخل ہونے سے متعلق سوالات کیے گئے تو اس نوجوان نے بتایا کہ ‘میر نام جان ہے اور میرا ا تعلق آسٹریلیا سے ہے، میں ویرات کوہلی سے ملنے میدان میں آیا’۔جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے فلسطین کی حمایت والی شرٹ کیوں پہنی تو جان نے بتایا کہ ‘میں فلسطین آزادی کا حامی ہوں’۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر کچھ دیر کے لیے میچ کو اس وقت روکنا پڑا جب ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close