سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کا سرغنہ، “فاروق عرف فاروقی” ساتھیوں سمیت گرفتار

فیصل آباد (آئی این پی) سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ نے پولیس ملازمان کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر03ڈاکو ؤں کوگرفتار کر لیا۔ملزمان سرکل کھرڑیانوالہ،سرکل جڑانوالہ اورسرکل صدر کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔جن کی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں کمی کی توقع ہے۔ گینگ کے سرغنہ فاروق عرف فاروقی کواسکے02ساتھی سمیت گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے02 عدد پسٹل30بور،01عدد موٹرسائیکل اور 3لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر1588/23 بجرم 399/402ت پ تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج رجسٹر کر لیا گیا۔سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر)محمد محمد علی ضیاء نے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ گشت کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے ایسی کاروائیاں جاری رکھیں اور مزید کہا کہ فیصل آباد میں چوروں،ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کی کوئی جگہ نہ ہے ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف بمطابق قانون سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے مز ید کہا کہ فیصل آباد کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں