نواز شریف کا بلوچستان کے بعد سندھ کی سیاست میں ہلچل مچانے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بلوچستان کے بعد رواں ماہ کے اختتام پر صوبہ سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آرہی ہے اور مسلم لیگ ن نے بھی اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے، اسی سلسلے میں پارٹی قائد نوازشریف نے پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان کا دورہ کیا اور اب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں وہ سندھ کا دورہ کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کی جانب سے نواز شریف کے دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے، اس دورے کے دوران صوبے کی متعدد سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے ہوں گی جب کہ اپنے دورے میں نواز شریف مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر پگاڑا اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنے دورہ خیبرپختونخوا سے پہلے پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کروانا چاہتے ہیں، جس کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیاسی طور پر متحرک کرتے ہوئے نواز شریف نے ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ دی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوششوں پر صوبائی صدر ن لیگ امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے گلے شکوے ختم کردیئے ہیں اورقائد ن لیگ کے داماد نے اس حوالے سے نوازشریف کو رپورٹ بھجوا دی ہے، اس اٹاسک کی تکمیل کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نیا مشن امیر مقام اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار مہتاب عباسی کےاختلافات ختم کروانا ہے، جس کے بعد سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے، علاوہ ازیں کیپٹن ریٹارڈ صفدر نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی، جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملک بھر میں پارٹی کو آرگنا ئز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نواز شریف نے ایاز صادق کو پارٹی کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، ایاز صادق نے چاروں صوبوں میں رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، نواز شریف نے ایاز صادق کو ٹاسک دیا کہ پر انے ساتھی اور روٹھے ارکان کو منائیں، اس کے بعد سرادار ایاز صادق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب کے بھی دورے کریں گے، پارٹی کو آرگنائیز کرنے کے حوالے سے اقدامات لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close