پنجاب کے 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ پنجاب کے شہر لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس دوران نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی کے سبب لاہور میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے جب کہ قصور میں شہریوں نے پنجاب حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں