مسلم لیگ (ن) میں آپسی اختلافات پر کیپٹن صفدر کا بیان آگیا

پشاور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ پارٹی کی مثال ایک گھر کی ہے جہاں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، سردار مہتاب اور ظفر اقبال جھگڑا کے آپس میں چھوٹے موٹے ایشوز پر اختلافات ہیں، جماعت میں نظریات کی بنیاد پر اختلافات ہو سکتے ہیں۔

بلور ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو کامیابی کی جانب لے کر جائے گی، نواز شریف کی قیادت میں سب لوگ متحد ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کی پرواہ نہیں کی، 9 مئی کے دن جو ایجنڈا تھا عوام نے دیکھ لیا، اللہ کا شکر ہے کہ ملک بچ گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلور ہاؤس سے بچپن کی یا دیں وابستہ ہیں، نواز شریف کی ہدایت پر بلور ہاؤس آیا ہوں اور غلام بلورسے ملاقات کی ہے۔ غلام بلور کو نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے، بلور خاندان سے گہرا تعلق ہے، نواز شریف بہت جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے، خیبرپختونخوا نواز شریف کا دوسرا گھر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں