اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیرخارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع نے گوہر ایوب کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گوہر ایوب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے اور سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبز ادے تھے۔گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو پیدا ہوئے۔ وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ گوہر ایوب خان 1997ء سے 1998ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں