وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم ترین عہدہ ملنے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنےکے لیے کلیئرنس دے دی۔ ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، وہاب انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔

دوسری جانب نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا مینیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے لیے بھی مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close