لاہور(پی این آئی) شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بننے کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم آپ کی بے مثال قیادت کے زیر سائے حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ ایک اعزاز ہے۔
– @babarazam258: under your exemplary leadership, it's been a privilege to witness true teamwork and camaraderie. Your forefront leadership and commitment to team unity and collective success are commendable.
Looking forward to seeing you break more batting records, In sha… pic.twitter.com/J8mTqfjtD5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 15, 2023
آپ کی قیادت ،ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے ،انشا اللہ آپ کو بیٹنگ کے مزید ریکارڈ توڑتے ہوئے مشاہدہ کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم 20 اور ٹیسٹ ٹیموں کے نئے کپتانوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا ، وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں