نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے خلاف مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کے خلاف درخواست 2018ء سے زیرِ التواء تھی۔۔۔۔۔ آج جب کیس کی سماعت شروع ہوئی درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔۔۔۔جس کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں