عوام کیلئے بری خبر ، بجلی کی فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.70 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ تقریباً 1.70 روپے فی یونٹ بنے گا۔ نیپرا حکام نے بتایا کہ یکساں ٹیرف کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

ڈسکوز نے بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب ، 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے۔ یوزآف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ، نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close