ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی) ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمت کاصحیح تعین کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کے نرخ پر دودھ بیچنا ممکن نہیں ہے، چارے کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جاتامہنگا ہو گیا ہے۔ڈیری فارمرز کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی مارکیٹ کو نظر انداز کر کے قیمت فکس کردیتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کے مطابق دودھ کی پیداواری لاگت 195روپے مختص کی گئی اور اس کے باوجود ہمارا ریٹ 180 روپے طے کر دیا ہے

۔ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمت کاصحیح تعین کیاجائے، کچھ عناصر ڈبے کے دودھ کو فروغ دینے کیلئیانڈسٹری تباہ کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد سے اب تک دودھ کی انڈسٹری تباہی کا شکارہے، مطالبات نہ مانے گئے تو وزیراعلی ہاس کے باہر احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں