کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں نگلیریا وائرس کے باعث ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا، مریض کو9نومبر کو طبیعت خراب ہونیپرنجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جان لیوا وائرس نگلیریا نے خطرے کی گھنٹی بجادی، کراچی میں اسکیم 33 گلشن معمار کا رہائشی 38 سالہ شخص نگلیریا کے باعث انتقال کرگیا۔گلشن معمار کے رہائشی کو 7 نومبر کو بخار، سر درداورالٹی کی شکایت تھی، نگلیریا سے انتقال کرنیوالا شخص 8 نومبر تک گھر میں رہا اور تجویزکردہ ادویات استعمال کیں۔مریض کو 9 نومبرکو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا ،
جہاں دل کی دھڑکن آہستہ ہونے کے باعث مریض کو وینٹی لیٹرپرڈالاگیا اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد کی فراہمی کیباوجود مریض گزشتہ رات انتقال کرگیا۔کراچی میں رواں سال نگلیریا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے ، نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر خالد نیاز نے عوام سے نگلیریا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا تھا کہ وہ ناک میں پانی ڈالنے سے اجتناب کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں