نگران وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی۔

انہوں نےانٹرویو دیتے ہوئے کی۔نگران وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں جب چیفس کو توسیع ملتی تھی تو بحث شروع ہو جاتی تھی ،مثال کے طور پر جب جنرل باجوہ کو توسیع ملی تو حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ پالیسی میں تسلسل کی ضرورت ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں حال ہی میں توسیع کی گئی، ایسا کیوں کیا گیا ؟۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ تسلسل کے نکتہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں۔کوئی بھی نظام تسلسل کے عمل کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔آپ پالیسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اوراس عمل کا تسلسل ضروری ہے تاکہ آپ کا تصور یا سوچ اور حکمت عملی پروان چڑھے۔اس تناظر میں بعض اوقات بہت سارے اداروں میں آپ محسوس کرتے ہیں یا سیاسی نظام یہ سمجھتا ہے کہ کسی بھی فرد کو کسی بھی مقصد کے لیے توسیع دی جائے۔دوسری صورت میں ریاست کو ایسا کرنے کی صوابدید حاصل ہے۔اس میں کوئی غیر معمولی یا خلافِ معمول بات نہیں۔ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم جنہوں نے اس ماہ ریٹائر ہونا تھا انکی مدت ملازمت میں پالیسی کے تسلسل کیلئے ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

یہ توسیع ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملک کو عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم پہلی پر اس کا تذکرہ عوامی سطح پر حکومت کی جانب سے کیاگیا ہے۔۔لیفٹیننٹ جنرل توسیع حاصل کرنے والے پہلے ڈی جی آئی ایس آیی نہیں ہیں۔اس سے قبل جنرل اختر عبدالرحمن خان اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی مدتِ ملازمت میں توسیع کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں