گورنر ہائوس میں ایک جماعت ٹکٹوں کی تقسیم کر رہی ہے، پیپلز پارٹی رہنما نے اعتراض اٹھا دیا

چنیوٹ(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی نے چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کے سپاہی وفاداری نبھا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں ججوں کو نہ بولنا پڑے فیصلے بولیں، ہم جمہوریت چاہتے ہیں۔

سید حسن مرتضی نے کہا کہ گورنر ہاس میں ایک جماعت ٹکٹوں کی تقسیم کررہی ہے، گورنر ہاس میں بیٹھا شخص آئینی ہوتا ہے، وہاں جماعتی کام نہیں کرنا ہوتا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہئے، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کا لیڈر جھوٹ بولے تو پارٹی ورکر کو نہیں لیڈر کو پکڑنا چاہئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ عوامی جماعت صرف پیپلزپارٹی ہے، کوئی اور سیاسی جماعت ہے جس کا لیڈر تختہ دار تک گیا ہو، ن لیگ نے جلسے کے اندر الیکشن کی بات نہیں کی بجلی کا بل دکھایا گیا، صرف لاڈلا بدل گیا باقی سب کچھ ویسے کا ویسے ہی ہورہا ہے، 16 ماہ میں ن لیگ کی حکومت نے ملک میں مہنگائی کو آٹ آف کنٹرول کیا، شاہد قاخان عباسی بڑے زیرک سیاست دان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں