طلبا و طالبات کیلئے اچھی خبر، ٹاٹ والے سرکاری سکول کی سنی گئی

لاہور ( پی این آئی)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے دورے کے بعدماڈل ٹائون میں ٹاٹ والے سرکاری سکول کی سنی گئی۔ٹاٹ والی کلاسز میں بچوں کیلئے فرنیچر آگیا، سکول کی صفائی میں بہتری،سکول اور کلاس رومز میں پینٹ شروع،لائٹس اور پنکھے لگ گئے،کھڑکیوں کے شیشے اور جالیاں بھی لگ گئیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے 5روز بعد گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون کا دوبارہ دورہ کیا،صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران سکول کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی کی سکول اچانک آمد پر بچوں نے خوشی کااظہارکیا اوربچے وزیراعلی محسن نقوی کے گرد جمع ہوگئے۔بچوں نے سکول کی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات پروزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی بچوں میں گھل مل گئے، مصافحہ کیا اور ان سے گفتگو کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے سکول کے خاکروب رابرٹ کو خصوصی طورپر اپنے پاس بلایا اور مسئلے کے حل کے بارے میں پوچھا،رابرٹ نے مسئلے کے حل پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی محسن نقوی کلاس رومز میں گئے، بچوں سے ملاقات کی اور مسائل کے بارے میں پوچھا۔بچوں نے سکول میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے اور کینٹین نہ ہونے کے بارے میں شکایات کیں۔

وزیراعلی محسن نقوی نے سکول میں بچوں کو بریک میں کھیلنے کی اجازت دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے پرنسپل کوبچوں کو کھیلنے سے نہ روکنے کے بارے میں موقع پر ہدایات دیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ وہاب ریاض بھی آپ کے ساتھ آکر کرکٹ کھیلیں گے۔جلد سکول میں کینٹین بھی کھول دی جائے گی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے 2009 کی بنی آئی ٹی لیب کے پرانے کمپیوٹر زکوتبدیل کرنے کاحکم دیا۔

وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ آئی ٹی لیب کے لئے فوری طورپر جدید کمپیوٹر مہیا کئے جائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ جدید دور میں کمپیوٹر کے بغیر تعلیم کاحصول ممکن نہیں۔ بچوں کے لئے جدید آئی ٹی لیب کی ضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے آئی ٹی لیب کے لئے 3کمرے مختص کرنے اور کمپیوٹر ز کی تعداد 50 تک بڑھانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں