وہ عدالت میں اپنا دفاع کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کا نوٹس موصول ہو چکا، پی ٹی آئی وکیل کا دعویٰ

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کا نوٹس موصول ہوچکا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نوٹس بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو موصول ہوچکا ہے، وہ عدالت میں اپنا دفاع کریں گے، نگراں حکومت کا کام وہ نہیں جو یہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان سے میانوالی سمیت دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوئی جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف گواہی کے لیے بڑے بڑے افسران پیش ہوں گے، اعظم خان بھی گواہان میں شامل ہیں، ان کا 164 کا بیان بھی موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں