آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل کے لیے سستی بجلی کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی شعبے کے لیے سولرائزیشن کا نظام متعارف کروائے، 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔۔۔۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت جاری ہے۔۔۔۔وزارتِ توانائی کی وزارتِ خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت ہوگی۔۔۔۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں