آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان (پی این آئی) آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔۔۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے ۔۔ پولیس حکام کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔۔۔۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حفاظت کے لیے کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات کی گئی تھی، واقعے کے بعدجائے وقوعہ پر مزید پولیس کی نفری پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close