لاہور(پی این آئی ) پاکستان ٹیم کے سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بولنگ لائن میں تبدیلی نا گزیر ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کی سوائے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف کے باقی میچز میں بولنگ لائن زیادہ موثر نہیں رہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکیخلاف میچ میں بھی پاکستانی بائولرز ناکام نظر آئےشاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کی بالنگ ٹیم کو مہنگی پڑی ہے۔ اسی وجہ سے کیویز نے 401 رنز بنادیے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ ٹیم کیخلاف میچ کے بعد اور انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل بولنگ لائن میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیدیا ہے۔ ادھر آل راؤنڈر عماد وسیم کا ماننا ہے کہ مسٹری سپنر ابرار احمد جو پاکستانی سکواڈ کے ساتھ سفر کرنے والے ریزرو ہیں، کو اگر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں موقع فراہم کیا گیا تو فخر زمان کی طرح اثر ڈال سکتے ہیں۔ ابرار صرف زخمی کھلاڑی کے متبادل کے طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس تھیں کہ ابرار شاداب کے لیے سکواڈ میں آسکتے ہیں کیونکہ شاداب جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور وہ بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے باہر ہو گئے تھے۔
ابرار کے لیے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونے کا موقع زخمی کھلاڑی کے متبادل ہونے پر منحصر ہے۔ میڈیا کی قیاس آرائیوں نے تجویز کیا کہ ابرار شاداب کے لیے قدم رکھ سکتا ہے جسے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے وہ بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اہم مقابلے سے محروم ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں