عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔ جسٹس ارباب طاہر کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر جسٹس میاں گل حسن کی دی گئی آبزرویشنزسے متفق ہوں، میرے علاوہ کسی اور جج پر مشتمل2رکنی بینچ میں اپیل مقرر کی جائے۔

دوسری جانب جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close