کس پارٹی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ؟

لاہور(آئی این پی)باپ پارٹی کے بیشتر سابق ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ن لیگ کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق سے باپ پارٹی کے سابق وزرا اور رہنماں نے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی کوئٹہ آمد پر شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ملاقات کرنے والوں میں سابق وزرا سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، مسعود لونی، نورمحمد دومڑ شامل تھے۔

سابق وزرا طور اتماخیل، ڈاکٹر ربابہ، غفور لہڑی، کریم نوشیروانی، دوستین ڈومکی، مجیب محمد حسنی بھی ملاقات میں شامل تھے، سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیکو نے ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر رہنماں کی بھی ایاز صادق سے ملاقاتیں ہوئیں، صوبائی صدر نون لیگ جعفر مندوخیل نوابزادہ جنگیز مری اور لیگی رہنما راحیلہ درانی بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں